مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: نواز شریف
لاہور: نواز شریف کا کہنا ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارے راستے میں روکاٹیں پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا پہلے بھی رکاوٹوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور نہ آج ہو نگے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان متحدہ رہیں، عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین جو ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ جاتی امرا میں نواز شریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی، سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور انکے مسائل بھی سنے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہایش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ محفل میں مسلم لیگی کارکنان اور جاتی امرا میں رہائش پذیر اسٹاف بھی شریک تھا۔ نعت خواں حضرات نے حضور ﷺ کی شان مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔