مقبول خبریں
عمران لورز برطانیہ کا قصور میں زینب کے قتل اور زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کر لیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
یروشلم بطور اسراییلی دارلحکومت اور مسلمانوں کا ردِعمل
پکچرگیلری
Advertisement
معاشرے کی بے راہ روی اور جرائم کا خاتمہ حکومت اور عوام کر سکتے ہیں :پی ایم ایل ن برطانیہ
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیر نائب صدر / صدر نوازشریف لورز ناصر بٹ، سابقہ ایم پی اے پنجاب / چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نوازشریف لورز ڈاکٹر اشرف چوھان، سینئر نائب صدر پی ایم ایل ن / چیئیرمین نوازشریف لورز ملک ریاض اور میڈیا سیکریٹری پی ایم ایل ن / جنرل سیکریٹری نوازشریف لورز برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں قصور میں معصوم زینب کے ھونے والے اندوہناک زیادتی اور قتل کے واقعہ پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ اس ظالمانہ فعل سے قوم لرز گئی ہے، اسقدر پیاری اور معصوم بچی کے ساتھ اس ظلم پر ھم سب تڑپ اٹھے ہیں۔ عوام میں بے چینی اور غصہ غلط نہی۔ ھمارے ملک کی بیٹی کے ساتھ یہ ظلم قابلِ برداشت نہی۔ ناصر بٹ اور ڈاکٹر اشرف چوھان نے کہا ہے کہ ھم اپنی پارٹی قیادت اور انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور جلد از جلد مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس سلسلے میاں شہبازشریف شریف کو میاں نوازشریف نے سخت ترین کاروائی کا حکم دیا ھے۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل طور پر فوری تحقیقات ھوں گی جرم کرنے والے درندے بچ نہی سکیں گے۔ میاں شہباز شریف نے جے آئی ٹی بھی بنا دی ھے جس میں حکومت، پولیس، آئی ایس آئی اور آدمی کے ممبر فوری رپورٹ کریں گے۔ اس سلسلے میں شاکر قریشی کا کہنا ہے کہ معصوم زینب ھماری اپنی بیٹیوں جیسی تھی ھم میں سے کوئی بی نہی چاہتا کہ اسکی بیٹی کیساتھ ایسا ظلم ھو۔ زینب کے والد اور والدہ کی فریاد ساری قوم نے سنی ھے وزیراعظم شاھد خاقان نے، آرمی چیف قمر باجوہ نے فورا" کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، آئی ایس پی آر بھی حرکت میں ہے جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو ایکشن لیا ہے۔ ھمیں یقین ہے کہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بدبخت مجرم پکڑے جائیں گے اور اذیت ناک انجام کو پہنچیں گے۔وطنِ عزیز میں ایسے دل دہلا دینے واقعات کے تناظر میں ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ، ملک ریاض اور شاکر قریشی نے زور دیا ہے کہ ھمارے معاشرے میں بڑہتی ہوئی بے راہ روی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے حکومت، انتظامیہ، عدلیہ اور عوام کو مل کر سخت ترین فیصلے کرنے ہوں گے۔ ھمارے ملک کی کم سن بچیاں سب زینب ہیں کسی اور زینب کو اس ظلم سے بچانے کیلئے ھم سب کو فوری کردار ادا کرنا چاہئے۔