مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ننھی بچی زینب کے قاتل کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے:پی ٹی آئی برطانیہ نارتھ ویسٹ
مانچسٹر:دین اسلام امن پسندی،صلع جوئی،انسانیت سے پیار اور طرز زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے افسوس ہم بنیادی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں اور اب معاشرہ بہرہ روی کا شکار ہے اور پاکستان میں آئے روز معصوم،ننھی منی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر انتہائی بے دردی سے قتل کر کے لاش کی بے حرمتی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لاہور کے علاقہ قصور میں ننھی زینب کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کے بعد انسان کی شکل میں شیطان صفت وحشی درندے نے قتل کر کے لاش کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا دل خون کے آنسو روتا ہے اور عوام کی عزت جان و مال کے رکھوالے ٹَس سے مَس نہیں ہو رہے،صرف میڈیا اور عوامی دبائو کے تحت محض دکھاوے کیلئے فوٹو سیشن کروا کر اظہار ہمدردی دکھا رہے ہیں قابل مذمت و افسوس ہے یہ ایک ایسا دلخراش واقعہ ہے کہ اگر اس پر سیاست کی جائے تو پھر ہم سب پر خدا وند کریم کا عذاب نازل ہو،حکمرانوں کو جلد از جلد اس مرتکب کو پکڑ کر سر عام پھانسی دی جائے جب تک ایسا نہیں کیا جائے گا تو دوسروں کو عبرت حاصل نہیں ہو گی،عالم اقوام پر ہمیں ندامت ہو رہی ہے،ان دکھ بھرے جذبات و احساسات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی،جنرل سیکرٹری نوید بھٹی،چوہدری ناصر،نوجوان راہنما چوہدری محمد یاسر اور سابق سیکرٹری جنرل برطانیہ شہزاد چوہدری نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ان کی تمام تر دلی ہمدردیاں دکھ و کرب کب اس گھڑی میں والدین کے ساتھ ہیں اور رب کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ ننھی جان کے قاتل وحشی درندے کو جلد بے نقاب کریں تاکہ عبرتناک سزائے موت سر عام دی جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر