مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پرنسل انسانی کی تعمیر میں مشغول ہے
لندن ... یوکے اسلامک مشن برطانیہ کی خواتین ونگ نے لندن کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا ۔ جس میں برطانیہ میں مقیم مسلمان خواتین کو درپیش چیلنجز اور اُن سے نپٹنے کے لیے یو کے اسلامک مشن کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر یوکے اسلامک مشن خواتین ونگ کی صدر رابعہ صدیق، جنرل سیکرٹری نسرین سعیداور یوتھ ونگ کی نمائندہ محترمہ ماہم نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور میانہ روی و مساوات کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا یوکے اسلامک مشن اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے نسل انسانی کی تعمیر میں مشغول ہے۔تقریب کے اختتام پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رابعہ صدیق نے کہا کہ ایک مہذب سوسائٹی میں رہتے ہوئے جہاں ہر شخص کو مکمل آزادی ہے، ہر کسی کو اُس کا طرز زندگی اپنی پسند کے مطابق گزارنے کی اجازت ہونی چاہئیے اور اگر مسلم خواتین نقاب کرتی ہیں تو یہ اُن کا حق ہے جس پر اعتراضات بلا جواز ہیں۔ طلاق کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا جواب مردوں سے لیں ہاں خلع کے بارے میں خواتین سے سوال کیا جاسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرد و عورت دونوں برابر ہیں، ، کسی کو ایک دوسرے پربرتری دینا یا اس پر حاوی ہونا کسی طور پر درست نہیں۔