مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تنازعات میں الجھی کنگنا رناوت نے عامر خان سے مدد مانگ لی
لاہور: کنگنا رناوت کو کرن جوہر اور ریتک روشن کے ساتھ انکے تنازعات نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کی حالیہ ریلیز ہونیوالی فلموں کی سپیشل سکریننگ میں کوئی بھی جانا مانا نام شریک نہیں تھا ۔ تنازعات میں الجھے رہنے سے جہاں کنگنا کی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے وہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا بائیکاٹ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا جاتا۔کنگنا رناوت نے ماضی میں کسی بھی بالی ووڈ خان کیساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی سلمان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی، تنازعات کے باعث انہیں اپنے قریبی دوست بھی چھوڑنے لگے ہیں جس پر پریشان ہو کر انہوں نے عامر خان سے رجوع کیا،دوسری جانب عامر خان بھی اس ساری صورتحال سے نکلنے کیلئے کنگنا رناوت کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔