مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
3 دن سے اس کشمکش میں ہوں، کیا میں نے کوئی بینک لوٹا ہے: عمران خان
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کا تیسری شادی کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 3 دن سے اس کشمکش میں ہوں کیا میں نے کوئی بینک لوٹا، ملک کا پیسہ لوٹا، بھارت کو راز دیئے یا ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کی؟۔ انہوں نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ میں نے شادی کی خواہش کر کے ان تمام جرائم سے بڑا جرم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا نوازشریف کی میڈیا مہم سے مجھے کوئی پریشانی نہیں، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پر عمران خان نے ٹویٹ میں مزید کہا میڈیا پر ایسی خبریں چلنے سے مجھے اپنے بچوں اور بشریٰ بی بی کی فیملی سے متعلق پریشانی ہے۔ انہوں نے کہا مخالفین سن لیں، ایسی مہم سے میرا ان سے لڑنے کا عزم اور مضبوط ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا شریفوں کو 40 سال سے جانتا ہوں، پھر بھی انکی ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلات بے نقاب کرنا مجھے زیب نہیں دیتا۔خیال رہے گزشتہ کچھ دنوں سے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی نے میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید اور کہا کہ عمران خان نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور انہوں نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس پر خاتون نے اپنے خاندان اور بچوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں شادی سے متعلق خبروں سے دکھ ہوا۔ بیان کے مطابق صورتحال سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں کو دکھ ہوا تاہم یہ بات بیان میں واضح کر دی گئی ہے۔ بشریٰ مانیکا کے پیشکش قبول کرنے پر عمران خان باقاعدہ طور پر شادی کا اعلان کرینگے۔ اس وقت تک اس معاملے کو زیر بحث نہ لایا جائے۔