مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی نژاد خاتون کاقتل ، تفتیش کے سلسلے میں مشکوک شخص کی تصویر جاری کر دی گئی
بریڈ فورڈ ... اکیس سالہ مسلمان خاتون کے قتل کی تفتیش میں مصروف عمل پولیس نے ایک شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر پولیس کے پاس حاضر ہونے اور شامل تفتیش ہونے کا کہا ہے۔ بریڈ فورڈ کے ایشیائی اکثریتی علاقے لجٹ گرین سے پاکستانی نژاد خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کے قتل کے شبہ میں اس شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو وقوعہ کے فوری بعد سے لاپتہ ہے۔ ردا زینب کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے تحت متوفیہ کی موت سر پر آنے والی ضربوں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کردہ تصویر اس کے شوہر دانش عرفان کی ہے جو وقوعہ کے بعد سے غائب ہے۔ پولیس نے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم پاکستان فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔ 21 سالہ دانش عرفان کے مانچسٹر مراسم کے باعث یہ بھی ممکن ہے کہ وہ مانچسٹر میں ہو یا ملک کے کسی دوسرے حصے میں روپوش ہو ویسٹ یار کشائر پولیس کے ڈٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ مارک ریڈلے نے ملزم کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔