مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ فاروق کا جماعتی صدور کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر نا قابل فخر اقدام:میئر کونسلر عتیق الرحمن
اولڈہم:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ریاست بھر میں مسلم لیگ ن کے ضلعی تحصیل اور میونسپل کی سطح پر جماعتی صدور کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر کے ایک زیرک،دور اندیش تجربہ کار سیاستدان ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے اور مخالف قوتوں کو مذید تنقید کرنے کا جواز ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے،ضلع میرپور میں کاکڑہ ٹائون پوٹھ بینسی کے پرانے سیاسی کارکن اور انتظامی امور میں خاصا تجربہ رکھنے والے سابق چیئرمین چوہدری عبدالمالک کی تعیناتی ضلع بھر کی عوام کیلئے انتہائی خوش آئند ہے انکا یہ فیصلہ دیر پا اور انتہائی کامیاب ثابت ہو گا کیونکہ چوہدری عبدالمالک کا عوامی رابطہ مثالی ہے اور وہ ہمیشہ قریبی خوشگوار اور دوستانہ تعلقات استوار کر کے بہت زیادہ عوامی پذیرائی حاصل کر لیتے ہیں اسی طرح میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ سے ہمارے قریبی عزیز انتہائی متحرک سیاسی و سماجی کارکن اور کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے عامر رزاق کی بطور ایڈ منسٹریٹر تعیناتی ہمارے لئے باعث فخر اور مقامی افراد کیلئے سود مند ثابت ہو گی،ان خیالات کا اظہار اولڈہم کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن نے اس پر مسرت موقع پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جن احباب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں اسے ایمانداری سے خدمت خلق کے لئے وقف کر دینی چاہئے کیونکہ سیاست عین عبادت ہے انہوں نے برطانیہ بھر میں بسنے والے ضلع میرپور اور اسلام گڑھ کے علاقہ سے تعلق رکھنے والوں سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر