مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دین اسلام میں دہشت گردی کی تعلیمات کا کہیں ذکر نہیں :صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ
مانچسٹر:دین اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اس میں دہشت گردی کی تعلیمات کا کہیں ذکر نہیں ہے پاکستان نے دنیا کے امن کو ممکن بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا بد نیتی پر مبنی ہے اور جس طرح انہوں نے دہشت گردی کی بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی جانی قربانیوں کو یکسر پس پشت ڈال کر مادر وطن کی توہین کی ہے قابل مذمت ہے،پاکستان اولیائے کرام صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی دھرتی ہے اور تا قیامت قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا ہے کوئی بھی طاقت اس دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی نقصان پہنچا سکتی ہے،ان حقائق کو قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف پاکستان نے بائولرز الیکسپیشن سنٹر ٹریفورڈ پارک مانچسٹر میں دوسری سالانہ انٹر نیشنل محفل نعت کانفرنس کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کا اہم ترین مقصد دکھی انسانیت کی خدمت،صوفیائے کرام کی تعلیمات،امن کے فروغ باہمی اتحاد و اتفاق،صلح جوئی اور سب سے بڑھ کر حضرت محمدؐ کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں اور انکی شان میں پڑھے جانے والے نعتیہ کلام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے،انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف دکھی انسانیت اور جہاں میڈیکل سائنس جواب دے جاتی ہے وہ روحانی علاج کے ذریعے مریضوں کو شفا یاب کرتے ہیں یہ سب پیارے رب کی کرامات ہیں جو محمدؐ کے صدقے نصیب ہوئی ہے،اسلام میں فرقہ واریت کو فروغ دیکر آپس میں لڑنے کی بجائے بحیثیت مسلمان و انسان ہم کو مل جل کر باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا چاہئے،دین اسلام جب بھی پھیلا تو امن پسندی پیار و محبت کی وجہ سے پھیلا اس میں جبر کا کہیں ذکر تک موجود نہیں ہے،برطانیہ بھر میں بسنے والی دکھی انسانیت کے طبعی کم روحانی مسائل ہیں اور انکی آزمائشوں و پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے اور حضرت محمدؐ کی ثنا خوانی کیلئے کھنچا چلا آتا ہوں اور عاشقان رسول کی محفل میں بڑی تعداد کو دیکھ کر دلی سکون و اطمینان ہوتا ہے،مذہب اسلام سخت ترین آزمائشوں کے گزرنے کے باوجود عالم اقوام میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے یہ سب خدا وند کریم کی کتاب قرآن مجید کی تعلیمات اور حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے فرمودات کی وجہ سے ہے،اس با برکت روح پر ور روحانی محفل کی نظامت کالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ تسلیم صابری نے سر انجام دی برطانیہ بھر سے علمائے کرام کے علاوہ بین الاقوامی ثنا خوان مصطفےٰ قاری شاہد محمود، سید الطاف حسین،ناصر خان و دیگر نے شرکت کی،دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے مریدین نے برطانیہ بھر سے شرکت کی،مانچسٹر میں اتنے بڑے پیمانے پر اس محفل کا انعقاد کرنے میں مریدین خاص خلیفہ سماجی و مذہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف اور حافظ جاوید اقبال کا کردار نمایاں حیثیت کا حامل تھا،محفل کے اختتام پر دعا کے ساتھ خصوصی دَم کیا گیا اور تعویزات بھی تقسیم کئے گئے،برطانیہ بھر سے نوجوانوں،خواتین و مرد حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور طریقے سے شرکت کی انکے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر