مقبول خبریں
پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ کے زیر انتظام پاکستانی و کشمیری نژاد لوکل کونسلرز کا چوتھا سالانہ کنونشن
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعلیٰ سے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدالرحمان کانجو نے ملاقات کی - وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور صوبے بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیاجارہاہے - انہو ں نے کہاکہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے - جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں - لودھراں سے خانیوال تک 23 ارب روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے - اربوں روپے کی لاگت سے مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک دو رویہ سڑک کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام کیاجارہاہے -دانش سکول، موبائل ہیلتھ یونٹس جیسے بڑے منصوبے بھی جنوبی پنجاب میں لگائے گئے ہیں او رجنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیاگیاہے - انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں - بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب موثر کردار ادا کررہاہے - اس ادارے کے توسط سے اب تک ہزاروں اوورسیز پاکستانیو ں کو ریلیف ملاہے - وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں - شہبازشریف عوام کی ترقی اور فلاحی اقدامات کی بناء پر عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔