مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
اہلیان لیاری آئندہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بمپر سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں : حبیب جان
لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر سندھ کؤنسل اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنونئیر حبیب جان نے آج یہاں لندن میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی برطانیہ کے رہنما شوکت علی اور فیصل شاہ بھی موجود تھے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی اور باالخصوص لیاری کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لیاری گزشتہ تین دہائیوں سے کراچی پر قابض نام نہاد شہر کی خدمت کرنے والوں کے مظالم کے برسر پیکار رہیں ہیں۔ حبیب جان نے کہا کہ جب تمام ریاستی ادارے بشمول سیاسی پارٹیاں ایک طرح سے کراچی کے ٹھگوں اور غُنڈوں کے آگے ہتھیار ڈال کر کنارہ کشی اختیار کر کے بیٹھ گئیں تھیں ایسے میں صرف اہلیان لیاری نے پاکستان کے دشمنوں سے معاشی حب کراچی کو بچانے کی جدوجہد کی اور جانی و مالی نقصانات برداشت کئے۔ حبیب جان نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد شہید ڈاکٹر پرویز محمود کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر پرویز محمود نے ہمیشہ اہلیان لیاری کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی اور آخر دم تک وطن دشمنوں کے آگے ڈٹے رہے۔ حبیب جان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو آئندہ 2018 کے الیکشن کے حوالہ سے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی قوتیں کراچی اور باالخصوص لیاری میں " کراچی سٹی الائنس " کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کرے تو کراچی کو قاتلوں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ حبیب جان نے کہا کہ لیاری اور صدر ٹاؤن کی دو قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تو اہلیان لیاری قوم کو سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں اور باقی سرپرائز کی توقع ہم آپ لوگوں پر چھوڑتے ہیں۔ ملاقات کے آخر میں سراج الحق صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ مستقبل میں بھی رابطہ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی خوشحال پُر امن کراچی مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔