مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہایئکورٹ کا منی ٹرانسفر ایجنٹس کو ریلیف، بارکلیز بینک کو اکائونٹس بند نہ کرنے کا حکم ..!!
لندن ... لندن کی ایک عدالت میں بیرون ملک رقوم کی ترسیل کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں جج نے بارکلیز بنک سے کہا ہے کہ وہ اس منی ٹرانسفر آپریٹرز کے وہ اکاوٴنٹس بند نہ کرے جن کے ذریعے برطانیہ میں مقیم صومالی باشندے اپنے گھروں کو بھیجتے ہیں تاوقتیکہ ہائیکورٹ تنازع کے تمام فریقین کو نہ سن لے۔ مسٹر جسٹس ہنڈرسن نے عبوری فیصلہ لندن میں ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد انٹرنیشنل منی ٹرانسفر اینڈ ریمیٹنس بزنسز نے شکایت کی ہے کہ بارکلیز نے ان کے لئے بنکنگ سروسز کی اجازت ختم کردی ہے۔ ایک فرم کا فوکس صومالیہ ہے جہاں اس کی280سے زائد پے منٹ آوٴٹ لٹس ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بارکلیز کو بالادست حیثیت حاصل ہے جس کا وہ ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ بارکلیز اس دعوے سے اختلاف کرتا ہے اور اس نے ریویو کے بعد خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ تشویش میں فنڈز کی حتمی منزل کا سراغ نہ لگنا شامل ہے۔ واضع رہے کہ اسی طرح کی پریشانی سے پاکستانی منی ٹرانسفر ایجنٹ بھی شکار ہیں جو اس فیصلے سے خوش نظر آرہے ہیں۔ صومالی سائلین کی درخواست پر کورٹ نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بارکلیز کو بنکنگ سروسز کی فراہمی ختم کرنے سے روک دیا۔ صومالیوں کے ساتھ شریک چیرٹی ورکرز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس مسئلے کو طویل مدتی طور پر فکس کیا جائے۔