مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سینیٹر سراج الحق اور پاکستان رابطہ کونسل کے صدر میاں عبدالحق ناروے سے لندن پہنچ گئے
لندن/اوسلو: امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق اور پاکستان رابطہ کونسل کے صدر میاں عبدالحق ناروے سے لندن پہنچ گئے۔اوسلو لندن پاکستان رابطہ کونسل کے تحت منعقدہ ایک تقریب میں پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر مولانا سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا۔پاکستان میں ایک صوبے کے چھوٹے سے شہر ضلع چالی میں سو کلومیٹر کے اندر ایک سروے ہوا ہے۔ اس سروے کے مطابق پانچ سو ارب ڈالر سے زیادہ کا سونا موجود ہے۔پچیس کھرب ڈالر کا کوئلہ۔83 کروڑ بیرل پٹرول موجود ہے۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے نمک کے پہاڑ دیے ہیں جو اللہ کی طرف سے نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اسی طرح اللہ تعالی نے پانچ دریاؤں سے نوازا ھے۔چار موسموں سے نوازا ہے۔پاکستان ہر میدان میں کسی سے کم نہیں ہے۔جس جس کی میں بہت ساری مثالیں دے سکتا ہوں ۔نیوٹن کا نام آپ نے سنا ہوگا نیوٹن نے سترہ سال میں ایک مکالہ لکھا تھا۔لیکن اس سے بہترین مقالہ 15 سال میں ایک پاکستانی نے لکھا ھے۔جب میں ٹوکیو کی یونیورسٹی میں گیا تو وھاں پر مجھے پتہ چلا کہ اس یونیورسٹی کو ایک پاکستانی نے انجینئرنگ میں ٹاپ کیا ھے۔اسی طرح جب میں چین کی یونیورسٹی میں گیا یونیورسٹی کے ماتھے پر عبدالحمید لکھا ہوا تھا۔میں نے جب کسی سے پوچھا کہ یہ عبدالحمید کون ہے اور کیوں لکھا ہوا ہے تو مجھے بتایا گیا عبدالحمید لاہور کا ہمیں والا طالب علم ہے جس نے اس یونیورسٹی کو ٹاپ کیا اور ابھی تک اسی کا ریکارڈ ہے۔اسی طرح میرے ملک کی میری بیٹی عرفہ کریم نے کم عمر ترین انجینئر کا اعزاز حاصل کیا۔اسی لیے مجھے اپنی عوام اور ملک پر فخر ہے میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستانی انتہائی ذہین اور قابل قوم ھے۔جس کو اپنے ملک اور قوم سے پیار نہیں ہے وہ کبھی بھی محب وطن نہیں ہو سکتا۔ہمارے ملک میں کچھ عرصہ قبل ایک سمینار اہتمام کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شمولیت کی تھی سمینار میں یہاں سے بھی ایک انگلش پرسن نے شرکت کی تھی۔اس نے یہاں واپس آکر ایک کتاب لکھی جسں میں پاکستانیوں کے بارے میں لکھتا ہے کہ یہ واقعی ایک جینیئس قوم ہیں۔کیونکہ اس نے دیکھا جہاں ہم کمپیوٹر سے کام لیتے ہیں یہ قوم بغیر کمپیوٹر کے روزمرہ کے معاملات وحسابات چلا رہی ہے جس میں اکثریت نوجوان بچوں کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو دھمکی دی ہے وہ اس کی خوش فہمی ہوگی پاکستان کو نہ کچھ ہوا تھا اورنہ کبھی کچھ ہوگا کیونکہ افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام یکجان ہیں۔آخر میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں جس پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں اس میں اصل جمہوریت ہے جس کی مثال میں خود ہوں میں نے پارلیمنٹ ھاوس میں بھی یہ سوال اٹھایا ہے کہ ہر پارٹی میں آئین کے مطابق الیکشن ہونا ضروری ہے۔میں نے الیکشن کمیشن کو بھی کہا ہے کہ آپ ہر پارٹی کا الیکشن اپنی زیر نگرانی کروائیں تاکہ جماعت اسلامی کی طرح ہر پارٹی میں جمہوریت نظر آئے۔امیر جماعت اسلامی 26 دسمبر 2017سے برطانیہ اور یورپ کے دورے پر ہیں۔جو کل صبح 5 جنوری 2018بروز جمعہ لندن سے پاکستان واپس روانہ ہو جائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر