مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبر و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان کی جانب سے کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر:جب سے سیاسی زندگی کا سفر شروع کیا ہے عوامی خدمت،روابط،سیاسی،سماجی کمیونٹی و کاروباری حضرات سے انتہائی قریبی تعلقات استوار کئے تاکہ کمیونٹی کی صحیح معنوں میں خدمت کی جا سکے اسی جذبہ کے تحت پہلے کونسل سطح پر پھر یورپین اور اب برطانوی پارلیمنٹ میں لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور آئندہ میں انتہائی اہم نوعیت کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر اور دیگر کو روزانہ کے معاملات کے مطابق اٹھاتا رہوں گا،سال2017کئی لحاظ سے یاد گار اور چند تلخ یادیں لیکر رخصت ہوا اور اب سال2018کا آغاز ہو چکا ہے سوچا کہ تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اکٹھا کر کے ایک عشائیے کا اہتمام کیا جائے اسی غرض سے ہم یہاں موجود ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے اپنی جانب سے کمیونٹی کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ تمام احباب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انہیں گاہے بگاہے مسائل سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ وہ انکے علم میں ہوں،انہوں نے پوری کمیونٹی کو سال نو کی دلی مبارکباد پیش کی،عشائیہ میں برطانیہ کی نامور کاروباری شخصیات انیل مسرت،حاجی عبدالغفار،چوہدری مسرت،برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر محمود،سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،یاد رہے عشائیہ کے انتظام کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل تھا،انہوں نے تمام معزز مہمانان کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر