مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور فوجی سازو سامان بھی روک دیا۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔ ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے فوجی امداد روکی تھی تاہم اب سیکیورٹی معاونت بھی معطل کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے نقصان نہیں اٹھایا تاہم پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔