مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جذبہ شہادت سے سرشار قوم کوکوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف
لاہور: وزیر ا علیٰ پنجاب شہبازشریف شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی جو ہر ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر گئے ۔ وزیراعلیٰ نے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والدین،بہن بھائیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہیدعبدالمعید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہو ں نے عبدالمعید کی مادر وطن کیلئے عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے جواں عمری میں جام شہادت نوش کرکے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کی ۔ایسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں۔۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے دلیر بیٹوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے سپوت جذبہ شہادت سے سرشار ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔جذبہ شہادت سے سرشار قو م کو شکست نہیں دی جا سکتی۔وزیراعلیٰ نے وہاڑی میں ایک منصوبے کو سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سے ملتان میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ جوڑے نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں نسیم بی بی، ان کے شوہر محمد ادریس اور بیٹی مدیحہ شامل تھیں۔بزرگ جوڑے نے مسئلہ حل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارا 30 سال پرانا مسئلہ حل کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ملتان کے بزرگ میاں بیوی کی 2 بیٹیوں کی شادی کیلئے 5، 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔