مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کا عدالتی نظام پہلے سے کافی بہتر ہوگیا ہے: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
مانچسٹر: پاکستان کا عدالتی نظام میں مختلف تبدیلوںکے بعد اب کافی بہتر ہوگیا ہے انٹرنیشنل طاقتیں پاکستان میں مداخلت کرتی ہیں جس کی مثال کلبھوشن جیسے جاسوس جس کو انڈیا اور دوسری طاقتوں کا شامل ہونا ہے وہ راچڈیل میں سید ساجد علی شاہ کی جانب سے جسٹس ان پاکستان اور اسکا حل کے سیمنیار سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہاکہا کہ سسٹم میں خرابیوں کی وجہ سے مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے 1889ء کے قانون میں اب تبدیلی کا وقف ہے اب نئے قانون کے تحت فیملی لاء کیس میں چھ ماہ میں فیصلہ ہوجاتاہے اوورسیز پاکستانی سادہ درخواست میںاپنا مسئلہ لکھ کر سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے پاس بھیجے فوراً ایکشن ہوگا ہم انصاف کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر میں مظالم پر احتجاج کرتے ہیں ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہمیشہ کشمیر کی آزادی میں وکلاء اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔ دیار غیر میں بیٹھے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کونسلر عدالتنے کہاکہ دنیا بھر میں کھانے والی چیزوں پر گورنمنٹ سبسڈی دیتی ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ سہولت میسر نہیں ادائیگیوں کی بھرمار ہے ڈپٹی میئر زمان نے کہاکہ پاکستان میں انصاف کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے پاکستانی چینلوں سے ہمیشہ منفی خبریں آتی ہیں جس سے ہم اوورسیز پاکستانی اور پریشان ہوجاتے ہیں حکومت کو کردار ادا کرناچاہئے کونسلر افتخار حسین نے کہاکہ پاکستان میں طاقت کی بنیاد پر انصاف ملتا ہے حکومت کو سب کیلئے برابری کا انصاف ہونا چاہئے ۔ غریب لوگ زندگی بھر انصاف کیلئے عدالتوں کا چکر لگاتے رہتے ہیں سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ذوالفقار نے کہاکہ پاکستان عدالتی نظام میں تبدیلیاں ہونی چاہئے دادا کا کیس اگر پوتا پر ختم پھر بھی آپ خوش قسمت ہیں وکلاء کوشش کر رہے ہیں کہ ججوں کو جلدی فیصلوں پر مجبور کیاجائے انشاء اللہ پاکستان کا عدالتی نظام جلد ٹھیک ہوجائیگا پیر کبیر شاہ صاحب نے کہاکہ سارے انصاف کا جلد حل ہمارے قرآن شریف میں موجود ہے خطاب کرنے والوں میں شفیق (لندن) بیرسٹر اشتیاق احمد، ایڈووکیٹ قمرالزمان شامل تھے سٹیج سیکرٹری کونسلر وزیرخان نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے سیدہ حمیرا شاہ سالیٹرز گروپ نے انتظامات بہت اچھے طریقے سے کئے تھے مہمانوں کو آخر میں اچھے کھانوں سے نوازا گیا۔،خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر