مقبول خبریں
عمران لورز برطانیہ کا قصور میں زینب کے قتل اور زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کر لیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
یروشلم بطور اسراییلی دارلحکومت اور مسلمانوں کا ردِعمل
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کو جھوٹے مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: چوہدری محمد یاسر
مانچسٹر:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ہمارے عظیم قائد عمران خان پر من گھڑت اور سیاسی مخالفت کی وجہ سے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کے الزام میں بنایا جانے والا دہشت گردی کا مقدمہ اور عدالت سے بریت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اب مادر وطن میں عدالتیں طاقتور قوتوں کے دبائو کے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور زندہ قومیں عدل و انصاف کی بالا دستی سے ہی ترقی کرتی ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما و کارکن چوہدری محمد یاسر نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی غیور و با شعور عوام ایسے راہنما کو ملکی قیادت سونپے جو ملکی سلامتی،ترقی اور متوسط و غریب عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرے اور اس کی ذات لوٹ مار اور بین الاقوامی طاقتوں کی ہراساں کرنے کی پالیسی کے خلاف کھڑی ہو یہ تمام خوبیاں ہمارے محبوب قائد عمران خان شاخسانہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے مادر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بشرطیکہ پاک و صاف،نیک نیت اور بہادر قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے ہم اپنے قائد کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور انہیں جھوٹے مقدمات سے با عزت بری ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر