مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری لڑائی کرسی کی نہیں بلکہ اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی ہے:سینیٹر سراج الحق
لندن:امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق اور مسلم کونسل یورپ کے صدر میاں عبدالحق کا اوسلو پہنچنے پر مسلم کمیونٹی،سیاسی و سماجی ومذہبی رہنماؤں نے شاندار استقبال کیا۔ نہ تو زمیں کے لیے ھے نہ آسماں کے لیے ، جہاں ھے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ پاکستانی معاشرے میں تبدیلی کے لیے ضرورت ہے کہ آج کےدور کا عملی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔ ہم ایک خوشحال رفاعی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں- نماز کے بعد ہم دعا مانگتے ہیں، دنیا حسنہ ہے -دنیا حسنہ کیاہے ، ایک مکمل آئیڈیل زندگی، جہاں امن ، روزگار، خوشحالی ہو، اسی منزل کا حصول مومن کی میراث- مسلمان کا اس دنیا میں بڑ ا مقام ہے – اورسیزپاکستانی نبی پاک کے سفیر ہیں-اللہ نے ہم کو ایک نظام دیا ہے-اس میں معاشی، سیاسی، ہر حقوق کے تحفظ کا نظام بنایا – اس نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے- اس دنیا میں ہماری لڑائی کرسی کی نہیں بلکہ اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی ہے ، ہمیں تقسیم کر دیا گیا ، نسلوں ، فرقوں میں، اب تو حالات یہ ہے کہ جب دو مذہبی جماعتیں آپس میں ملیں تو یہ میڈیا میں سب سے بڑی خبر بنتی ہے – پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر قسم کی معدنیات سے نوازا، ہمارے ہاں بہت صلاحیت والی افرادی قوت، اس سب کے باوجود دنیا میں ہمارا مقام نہیں، ہمارے ہاں جب تک اسلامی نظام نہیں ہوگا تو ہم کبھی بھی منزل پر نہیں پہنچ پائیں گے- مزید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے خلاف نہیں، ہمارا اختلاف صرف امریکی حکومتی پالیسیوں کے خلاف، کیونکہ امریکی حکومت کی زیادہ تر خارجی پالیسیاں مسلم ممالک کے مفادات کے خلاف ہوتی ہیں- اس تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہم نے اسلام کے پیغام قناعت پسندی کو سمجھ لیا اسی دن سے معاشرے میں ہرسطح پر مثبت اثرات ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے – مسلم یورپین کونسل کے سربراہ میاں عبدالحق نے تقریر کرتے ھوئے کہا کہ یورپ میں ہم مسلمان اپنی مرضی سے آباد نہیں ہوئے، بلکہ یہ مشییت الہی ہے، کہ ہم مسلمانوں سے اللہ تعالی کوئی بڑا کام لینا والا ہے ، فی الوقت ہم سب کی ذمےداری بنتی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے- امیر جماعت اسلامی گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم –تقریب کا آغاز اللہ کے پاک کلام سے ھوا۔ ایان حشام نے حمد پڑھی – لبیر پارٹی کے شہباز طارق، کنزریٹو ہائرے کے طلعت بٹ ، الفلاح کے حاجی محمد افضال، پاک ناروے فورم کے سرپرست اعلئ چوہدری محمد اسماعیل سرور، و دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر