مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں فیملی ڈنر اور سٹڈی سرکل کا اہتمام،فیملیز کی بھرپور شرکت
اولڈھم:یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں یکم جنوری 2018 کو فیملی ڈنر اور سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔برطانیہ میں آ جکل کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں ہیں۔بہت سارے بچے اور بچیاں اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے پاکستان اور یورپ کے مختلف ممالک میں گے ہوے ہیں۔لیکن بہت ساری فیملیز بچوں کے ساتھ برطانیہ میں اپنے گھروں میں ہی چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔گزشتہ رات کو برطانیہ میں نئے سال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر ،سینما گھروں میں،میوزیکل فیسٹیول میں اپنے گھروں سے رات بھر باہر رہے۔جن میں مسلمان بچے اور بچیاں بھی کثیر تعداد میں دکھائی دیے۔یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم نے ہمیشہ کی طرح اپنی نوجوان نسل کو ان سب برائیوں سے بچنے کے لیے۔گریٹر مانچسٹر کی مسلم فیملیز کو بچوں سمیت یورپین اسلامک سینٹر میں ڈنر پر مدعو کیا۔کثیر تعداد میں مسلم فیملیز نے اپنے بچوں سمیت اسٹڈی سرکل اور ڈنر میں شرکت کی۔سٹڈی سرکل کا آغاز ننھے منھے اور پیارے سے بچےحارث اقبال نے اپنی خوبصورت آواز میں اللہ کے پاک کلام سے کیا۔یہ ننھا بچہ یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ و مذہبی سکالر مولانا محمد اقبال کا بیٹا ھے۔اس اسٹڈی سرکل اور ڈنر میں یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا اور نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد نےبھی فیملی سمیت خصوصی شرکت کی۔صدر مشن نے اپنے خطاب میں والدین پر زور دیا کے وہ اپنے بچے اور بچیوں کو اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے پر خصوصی توجہ دیں۔ پنجگانہ نماز باقاعدگی سے اپنے بچوں سمیت مساجد میں جا کر ادا کیا کریں ۔ قرآن پاک کی تلاوت و ذکر و اذکار کیا کریں اسی میں ہماری اور ہمارے بچوں کی بھلائی ھے۔یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ و مذہبی سکالر مولانا محمد اقبال نے تمام شرکاء و مھمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں تمام امتِ مسلمہ کی خیر و برکت وعافیت کیلئے دعا بھی کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر