مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا ہل میٹل سے گہرا تعلق ہے: فواد چودھری
لاہور: تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا ہل میٹل سے گہرا تعلق ہے، ایف زیڈ ای کیپیٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی، قوم کسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ٹائمز کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہو گئی ہے، نواز شریف کی ڈیل پر بھارت میں شادیانے کیوں بجتے ہیں؟ پرویز رشید کہتے ہیں اس مسئلے پر بات نہ کی جائے، جس طرح نواز شریف گلی، گلی جا رہے ہیں، ہمیں شبہ ہے کہ وہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف پر مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو عدالتوں میں جواب دہ ہونا چاہئے، سعودی حکومت پاکستان کیساتھ تعلق رکھے گی، کریمنل ٹولے سے نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پر 300 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور وہ جب چاہیں سعودی عرب چلے جاتے ہیں، اگر این آر او میں نواز شریف کو ڈیل ملتی ہے تو جیلوں میں بیٹھے چوروں کو بھی دی جائے، قوم کسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گی۔رہنماء تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا کریں کہ نواز شریف سعودی عرب سے واپس آ جائیں، پاکستان میں نواز شریف کو این آر او کوئی نہیں دے سکتا، نیب تحقیقات کے لئے سعودی حکومت سے بھی تعاون چاہتا ہے، ایف زیڈ ای کی رجسٹریشن دبئی کے فری زون میں کرائی گئی، نواز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب ہل میٹل سے ہی متعلق ہے اور یہ سارا ڈھونگ نیب سے بچنے کیلئے رچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دینا موروثی سیاست نہیں، علی ترین کو اگر جہانگیر ترین کی جگہ پارٹی عہدہ دیتے تو وہ موروثی سیاست ہوتی، ناصر جنجوعہ کو نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت کرنی چاہئے۔فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ 40 چوروں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، ایف زیڈ ای میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، ایف زیڈ ای کوئی کاروبار نہیں کرتی تھی، ایف زیڈ ای نے قرض حسن نواز کی کمپنی کو دیا۔