مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمارے منصوبوں کے باعث عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے:وزیر اعلیٰ شہباز شریف
مدینہ منورہ: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے چار برس کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس مکمل کئے گئے ۔اربوں روپے کے کئی بڑے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کا محور عام آدمی ہے ۔ ہمارے منصوبوں کے باعث عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور عوام کی زندگیوں میں سہولت آئی ہے ۔ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی سے قبل ویڈیو لنک کے ذریعے ماڈل ٹاؤن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام متعارف کرایا ہے اور اس میکنزم کے باعث فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پنجاب حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے آڈٹ کا ایسا مؤثر نظام وضع کیا ہے جس کی وجہ سے منصوبے شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی جانب موڑا ہے ۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جو کہ جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے 10 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر منصوبہ شفاف اور عوامی خدمت کا آئینہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 6 ماہ کے دوران عوام کی ترقی اور خوشحالی کو پہلے کی طرح مقدم رکھتے ہوئے مزید محنت سے کام کرنا ہے ۔ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات ایک کردیں۔