مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا ہر موضوع پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنے والی اداکارہ ہیں، ان کی حس مزاح بھی بہت اچھی ہے۔حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی شادی اور مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کیا، انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم’پدماوتی‘کے تنازعے اور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔جب ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کر کے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔پریانکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں اپنے برج کینسر کے مطابق تمام خوبیاں موجود ہیں، اس برج کے حامل افراد کو اپنے گھر سے بہت محبت ہوتی ہے، انہیں بچے بھی پسند ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بھی گھر اور بچے بے حد پسند ہیں اور وہ شادی صحیح وقت پر ہی کریں گی، لیکن شادی کرنے میں ایک رکاوٹ ہے کہ ’میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے‘۔