مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہبازشریف،بن علی یلدرم کے درمیان مسجد نبویؐ کے داخلی دروازے کے با ہر ملاقات
مدینہ منورہ:وزیراعلیٰ شہبازشریف اورترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کے درمیان مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے داخلی دروازے کے با ہر ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیااورگلے ملے ۔ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مقدس ترین مقام پر ملنے کی بہت خوشی ہوئی ۔پاکستان اورترکی برادر اسلامی ممالک ہیں ۔مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر امت مسلمہ نے یک زبان ہوکر امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کاکردار مثالی رہا ہے ۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ نے مسجد نبویؐ میں نماز فجر ادا کی۔انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے نوافل بھی ادا کئے ۔ مدینہ منورہ اور مسجد نبویؐ میں شہباز شریف سے لوگوں نے والہانہ محبت اور خلوص کا اظہارکیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اورعزت واحترام پر اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اورلوگوں نے جس بے پناہ محبت اور عزت و احترام کا اظہار کیا ہے وہ میرے لئے متاع عظیم ہے ، یہ محبت اور خلوص مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔