مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے شہروں میں تقریبات منعقد کریگی
بریڈ فورڈ:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے تعاون سے22جنوری سے لے کر11فروری تک دونوں ایوانوں کے علاوہ برطانیہ و یورپ کے دس سے زائد شہروں میں تقریبات منعقد کرے گی جس کیلئے یارکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے یورپی ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر،بولٹن سے شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی،واجد خان ایم ای پی اور بیڈ فورڈ سے لیبر رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے علاوہ دونوں ایوانوں میں فرینڈز آف کشمیر گروپ تعاون کریں گے جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان سے بھی ممبران پارلیمنٹ بھی ان تقریبات میں شرکت کیلئے حامی بھر چکے ہیں جبکہ تحریکی عہدیداروں اور کمیونٹی لیڈروں نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کی منعقدہ تقریب میں تحریکی سرگرمیوں میں بھرپور معاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جموں کشمیر تحریک کی سفارتی محاز پر مسلسل کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ بانی پاکستان کو برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلوانے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاستی عوام کی طرف سے تکمیل پاکستان کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا،برطانوی سیاست،سماجی سرگرمیوں اور برطانیہ میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھی اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امجد بشیر ایم ای پی اور راجہ نجابت حسین چیئرمین تحریک نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام لوگوں کے ساتھ مل کر ہی ہم کشمیر کی آزادی کیلئے موثر جدو جہد کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے کی جبکہ نظامت چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین نے سر انجام دیئے جبکہ اس موقع پر ممتاز ٹریڈ یونین لیڈر محمد تاج کو ملکہ برطانیہ کی طرف سےOBEکا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر