مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداروں کونشانہ بنانے والے کو عوامی پذیرائی ملنا ناممکن ہے، چودھری نثار
اسلام آباد: چودھری نثار کا کہنا ہے کہ اداروں کونشانہ بنانے والے کو عوامی پذیرائی ملنا ناممکن ہے۔ سیاسی جماعتیں ٹویٹ سے نہیں چلتیں، جس نے کونسلر کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو ،اسے سیاستدان نہیں مانتا۔چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا اور ٹکرز کے ذریعے نہیں چلتیں۔ غیر سیاسی لوگوں کے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہتر نہیں ہوتی۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسلم لیگ ن میں اظہارِ رائے کی جتنی آزادی ہے، وہ کسی اور پارٹی میں نہیں ہے۔سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ اس وقت جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کی بطور وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس شخص کو سیاستدان نہیں سمجھتا، جس نے کونسل الیکشن بھی نہ لڑا ہو۔ ایسے غیر سیاسی لوگوں کیلئے مسلم لیگ ن پر اپنی رائے مسلط کرنے کی سراسر گنجائش نہیں ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قومی اداروں کو نشانہ بنانے والے عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔