مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا انوکھا احتجاج، بولڈ اداکاراؤں کی تصاویر جاری کر دیں
ممبئی: سنی لیون نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراؤں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراؤں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اس سال کے آخر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے اہم ترین شہر بنگلورمیں پرفارم کرنے والی تھیں تاہم انتہا پسندوں نے ان کو پرفارمنس سے روک دیا۔ عوام کی جانب سے سنگین دھمکی ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے اداکارہ سنی لیون کی شو میں پرفارمنس پر پابندی عائد کر دی تاہم شو کو منسوخ نہیں کیا۔ عوام کے احتجاج اور حکومت کی جانب سے اپنی پرفارمنس پر پابندی عائد کیے جانے پر سنی لیون نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکاراؤں کی مختصر کپڑوں یہاں تک کے صرف بکنی پہنی ہوئی اداکاراؤں کی منتخب تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ سنی لیون نے اگرچہ ماضی کی ان تمام بولڈ اداکاراؤں کا اپنے ساتھ موازنہ نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے تصاویر کے انتخاب کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ عوام کو یہی پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ماضی میں ان سے بھی بولڈ یا ان جیسے ہی کردار ادا کرنے والی اداکارائیں رہ چکی ہیں۔