مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس، سٹریٹجک امور کا جائزہ
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، وزیر اعظم کی زیرصدارت شہر اقتدار میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء کو سٹریٹجک ماحول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم اور اجلاس کے دیگر شرکاء نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے والے انجینئروں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ شرکاء نے بابر تھری اور ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربات کو سراہا۔ تاہم، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا، میزائل تجربات کا مقصد قومی دفاع کو مضبوط بنانا ہے، کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔