مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر،پی ٹی آئی نے غریب مزدوروں کے ارمانوں کا خون کیا: شہباز شریف
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے میں تحریک انصاف نے 22ماہ کی تاخیر پیدا کر کے غریب مزدوروں کے ارمانوں کا خون اورپاکستان کا نقصان کیا ،کیا یہ تحریک انصاف کا انصاف ہے ؟ خداراایسی سیاست سے باز آئیں،عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انسانی صحت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے جتنے وسائل درکار ہیں دیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل فوڈ سیفٹی نیوٹریشن سیمینار ، یونیورسٹی آف انفامیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام میں9سال کی کاوشیں شامل ہیں کیونکہ اس حوالے سے نہ تو کوئی قانون تھا اورنہ ہی اس بارے میں زیادہ آگاہی اور شعورموجود تھا۔عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی ایک بڑے محاذ کی حیثیت رکھتی تھی اور پنجاب حکومت نے اس کا بیڑہ اٹھایا ۔سکولوں، کالجوں، اداروں ،ہوٹلوں،ریستورانوں،چھابڑی فروشوں کوآگاہی دینا ضروری ہے ۔اس کا احاطہ کیے بغیر اچھی اورآلودگی سے پاک غذا کی فراہمی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ترکی،سعودی عرب،ایران،ملیشیاء جیسے اسلامی ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے خوراک کے اعلی معیار مقرر کررکھے ہیں۔ہم نے پنجاب میں اس کی شروعات کی ہیں اورپنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے بے مثال کردارادا کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر کام کی اجازت دینے پر عدالت عظمی کے شکرگزار ہیں ۔تحریک انصاف نے اس عظیم منصوبے کی مخالفت کی، درحقیقت پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر پیدا کر کے میری نہیں بلکہ غریب عوام کی مخالفت کی ہے ۔منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کر کے تحریک انصاف نے غریب مزدوروں کے ارمانوں کا خون اورپاکستان کا نقصان کیا ۔کیا یہ تحریک انصاف کا انصاف ہے ؟ خداراایسی سیاست سے باز آئیں۔اگر آپ کے پاس لمبی گاڑیاں ہیں تو غریب عوام کی باعزت سواری کی مخالفت نہ کریں۔