مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
فی سبیل اللہ کام اور انسانیت کی خدمت کیلئیہمیشہ دستیاب ہوں :پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
مانچسٹر:ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے پیروکار،خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار اور سچے و حقیقی خدمتگار پیر طریقت،رہبر شریعت اہلسنت والجماعت کے راہنماپیر ابو احمد محمد مقصود مدنی یورپ کے تبلیغی دورہ کرنے کے بعد برطانیہ کی سر زمین پر پہنچنے کے بعد گریٹر مانچسٹر پہنچ چکے ہیں،میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ چھ ہفتے قیام کریں گے اور مدنی برادران کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میں نے فی سبیل اللہ کام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں وظائف کے ذریعے دکھی انسانیت کی مشکلات کے حل کو رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں گڑ گڑا کے التجا کی جاتی ہے،شفا دینے والی صرف اللہ کی ذات اقدس ہے،انہوں نے کہا کہ وہ جشن عید میلاد النبیؐ کی مجالس میں بھی شرکت کریں گے اور حضور پاکؐ کی ذات اقدس بارے مفصل بیان کریں گے،ختم نبوت پر امت مسلمہ کا ایمان کامل ہے،انہوں نے کہا کہ غیر مسلم معاشرے میں رہتے ہوئے ہماری ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ دین اسلام امن،محبت و بھائی چارے اور دوسروں کو برداشت عزت و احترام کا درس دیتا ہے تاکہ غیر مسلم متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوں،ہماری زندگی کا محور دین اسلام اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر