مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کےحل سے پاک و ہنداخراجات میں کمی اور عوامی بہتری میں اضافہ ہوگا: راجہ امجد
برمنگھم ... شہدائے جموں و کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی لیکن اقوام عالم بھی کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ برصغیر پر چھائے ایٹمی جنگ کے بادل ہٹ سکیں اور امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہندوستان اور پاکستان کے جنگی اخراجات میں کمی ہو جائے گی اور یہ بچنے والی رقم دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے خرچ کر سکتے ہیں، برطانیہ میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی حق خودارادیت اور اس مسئلہ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لا رہی ہے، ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب شہداء کشمیر کا خون رنگ لائے گا۔ ان خیالات کا اظہارآل پارٹی کشمیر رابطہ کمیٹی کے نو منتخب صدر راجہ امجد نے یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مسئلہ کشمیر کا آج تک نہ حل ہونا امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت کا دعویدار ہندوستان مقبوضہ میں کشمیری عوام پر آٹھ لاکھ مسلح فوج تعینات کرکے جبرو تشد اور بربریت کے پہاڑ ٹور رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ قبل ازیں برطانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے اور جلا بخشنے کیلئے قائم مختلف جماعتوں کے نمائندہ پلیٹ فارم "کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی" کے انتخابات میں مسلم لیگ ن برطانیہ مڈلینڈز کے صدر راجہ امجد کو صدر منتخب کیا گیا۔ تحریک آزادی کشمیر کو برطانیہ میں اجاگر کرنے کے لیے قائم سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کے اتحاد کل جماعتی بین لاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے ششماہی انتخابات سرپرست اعلی مولانابوستان ا لقادری کی زیر سرپرستی کشمیر ہاوس میں منعقد ہوئے، رابطہ کمیٹی کے آئین و قوائد کے مطابق انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ نے کامیابی حاصل کرکے چھ ماہ کے لیے کمیٹی کی صدارت سنبھال لی ہے،جبکہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے مستقل نمائندے راجہ امجد خان آئندہ چھ ماہ کیلئے کل جماعتی بین لاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر بنے، راجہ امجد خان کا رابطہ کمیٹی کا صدر منتخب ہونے پر برطانیہ بھر میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیربرطانیہ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اس موقع پر صدرراجہ امجد خان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو یورپ بھر میں اجاگر کرنے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ کو موثر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ کمہونٹی رہنمائوں چوہدری بشیر رٹوی، محمد غالب، علامہ فضل احمد قادری، راجہ گلتاسب، چوہدری فاضل و دیگر نے راجہ امجد کو یہ اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کی بہتری کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔