مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی: میاں عبدالمنان
مانچسٹر:قائد میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز اور انقلابی قیادت میں مسلم لیگ ن2018کے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر کے دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی اور ملک و قوم کی خدمت کا سفر جاری رہے گا،عمران خان ایک غیر سنجیدہ،غیر سیاسی اور بد اخلاق شخص ہے زبان گفتگو سے کردار ظاہر ہوتا ہے وہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال نہ کر سکا ملک کی بھاگ دوڑ بس کی بات نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے ممبر قومی اسمبلی پاکستان میاں عبدالمنان نے مانچسٹر میں میڈیا نمائندگان سے ایک خصوصی بیٹھک کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی انتھک محنت و لگن اور مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک بھر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب صنعتیں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور بغیر وقفہ کے چوبیس گھنٹے چل رہی ہیں اس سے خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہو چکا ہے اور جب مکمل طور پر کام شروع کر دے گا تو ملک کے اندر معاشی طور پر انقلاب برپا ہو گا، روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،غربت کا خاتمہ ہو گا اور بے شمار معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا مل جائے گا اور دنیا کے نقشہ میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا اس کے لئے جمہوری عمل کا تسلسل اور اداروں کی مکمل آزادی و خود مختاری کا ہونا لازم ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر