مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حق گروپ کے زیر انتظام جامع مسجد گرین گیٹ میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے محفل کا انعقاد
اولڈہم:حق گروپ کے زیر انتظام جامع مسجد گرین گیٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے ایک روح پرور اور ایمان افروز چوتھی سالانہ محفل کا انعقاد ہوا جس میں سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے سید کمال حیدر شاہ اور امام عاصم حسین نے کہا کہ ہمارے نبی محمدؐ نے اپنی زندگی میں رواداری،باہمی محبت و اخوت،صبر و تحمل،دوسرے مذاہب کی عزت و احترام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام سے قربت کیلئے انہیں ایسی محافل میں شرکت کرنے کیلئے آنا چاہئے اور اس محفل میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی دیکھ کر اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ عشق رسول میں ڈوبے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کی مثبت تصویر کشی کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں اپنی اولادوں کو سچا و پکا عاشق رسول بنانے کیلئے اپنی تمام تر توجہ دینی چاہئے،دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین سے بھی مکمل آگاہی ہونی چاہئے،معروف نعت خواں قاری شاہد محمود نے کہا کہ برطانیہ کے ہر کونے میں محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد تواتر سے ہو رہا ہے اور سب سے اہم بات نوجوان نسل کی کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے اسی طرح کے خیالات کا اظہار نعت خواں حافظ احمد رضا نے بھی کیا،اس محفل میں حافظ غلام مصطفیٰ،مختار قادری،الحاج افتخار رضوی،ڈاکٹر نثار،حافظ ناصر خان،قاری جاوید اختر،نصیب عباس،حارث تبریز،طلحہٰ طارق،حشمت خان،اویس اقبال،احمد ربانی و دیگر نعت خواں نے حضور پاکؐ کی بارگاہ اقدس میں نعتیہ کلام انتہائی پرجوش اور پر سوز آواز میں پیش کئے،عمرے کے تین ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے گئے اور حاضرین مجلس میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر