مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
2018میں کشمیر بارے تحریکی سرگرمیوں کو تیز کیا جائیگا: جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
اولڈہم:برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ7سال میں تحریک آزادی کشمیر میں تاریخی کردار ادا کیا جس کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں نے اہم کردار ادا کیا جبکہ آل پارٹیز کشمیر گروپ کے عہدیداروں اور کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں2018میں تحریک کو سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے کیلئے یورپ بھر میں تحریکی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گاجس کیلئے آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں متحرک کشمیری تنظیموں اور شخصیات کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا،اگلے تین ماہ میں یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں جنیوا ہیگ اور نیو یارک کے علاوہ ہر دارالحکومت اور پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کی آواز پہنچائیں گے،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ہائی کمان نے اپنے خصوصی اجلاس میں کیا،جس کی صدارت تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر سر پرست اعلیٰ سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،یوتھ رہنما آمنہ ڈار،انفارمیشن سیکرٹری یاسمین عالم،لیبر پارٹی آکسفورڈ کی رہنما شائستہ عزیز اور مانچسٹر سے لیبئن نژاد انسانی حقوق کی رہنما آمنہ عبدالرئوف بھی موجود تھیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر