مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن میں سنت رسولؐ پر مبنی پروگرام کا انعقاد
راچڈیل:مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن میں بعد از نماز عشاء سنت رسولؐ پر مبنی ایک عالی شان پروگرام کا انعقاد زیر صدارت امام و خطیب و مذہبی سکالر مولانا عبدالرشید و مولانا عبدالحکیم منعقد کیا گیا،تلاوت کلام پاک قاری امن کی خوبصورت آواز سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا،یوکے اسلامک مشن مدینہ مسجد راچڈیل کے یوتھ انچارج نبیل طارق و صدر کمیٹی عامر ضیاء نے اس پروگرام کو تشکیل دیا جس میں خضرا مسجد مانچسٹر یوکے اسلامک مشن کے مذہبی سکالر قاری جہانگیر کو خصوصی دعوت دی،اس پروگرام کا مقصد نبی کریمؐ کی سنتوں کو اجاگر کرنا اور تمام کمیونٹی مسلمانان رہائش پذیر راچڈیل کو بتانا مقصود تھا کہ محمدؐ کی سنتوں کو زندہ رکھنا اور ان پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے،اسی میں ہی ہماری فلاح و بقاء ہے کہ ہم محمدؐ کی سنتوں پر عمل کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو اس دیار غیر کی معاشرتی و دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے،خضرا مسجد مانچسٹر یوکے اسلامک مشن کے مذہبی سکالر نے انگریزی میں خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں،مرد و خواتین کو یہ پیغام دیا کہ نبی کریمؐ کی اصل سنت کو اپنانے کیلئے اپنی زندگی کی دنیاوی مصروفیات پر ترجیح دیں،اگر ہم آپؐ کی سنتوں پر ہی عمل پیرا ہو جائیں تو ہمیں نہ دنیاوی کاموں کی مشکلات سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ ہم اپنی آخرت کو بھی سنوار سکتے ہیں،قاری جہانگیر نے پروگرام کے شرکا کو اس بات پر زور دیا کہ قرآن پاک کا مطالعہ و پنچگانہ نماز کو روزانہ باقاعدگی سے ادا کریں اور آپؐ کی سنتوں کی تعلیمات کیلئے اپنے قریب ترین یوکے اسلامک مشن کی مسجد کے علما کرام سے رجوع کریں،آخر میں تمام مسلم امہ ہ حاضرین شرکائے کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور تمام شرکا پروگرام کو کھانا بھی پیش کیا گیا،صدر کمیٹی اشرف ضیا نے تمام حاضرین و مقررین کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر