مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد
راچڈیل:مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن کے زیر اہتمام دعوہ ٹیم کے کوآرڈینیٹر نسیم اشرف نے اپنی ٹیم کے ساتھ سیرت محمد کانفرنسؐ کا انعقاد مدینہ مسجد راچڈیل میں زیر صدارت ناظم نارتھ زون علما کرام مولانا عبدالحکیم و خطیب اعظم مولانا عبدالرشید کی میزبانی میں منعقدہوا،جس میں عیسائی،ہندو،سکھ،مسلمان کمیونٹی کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی،راچڈیل کے ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ٹونی لائیڈ،راچڈیل کے میئر و مسز میئر،ڈپٹی میئر کونسلر محمد زمان،کونسلر عدالت علی،کونسلر پروفیسر افتخار احمد،کونسلر پروفیسر وزیر شاہ،کونسلر شکیل احمد،کونسلر عاصم رشید،اپوزیشن لیڈر کونسل آف راچڈیل و تمام آفیشل کونسل آف راچڈیل ممبران نے شرکت کی،دعوہ ٹیم کے کوآرڈینیٹر نسیم احمد نے انگریزی میں بڑی خوبصورتی اور وضاحت سے آئے ہوئے مہمانوں کو محمدؐ کی سیرت طیبہ پر بریفنگ دی،جس کو سیاسی و سماجی اور خاص کر نو مسلم کمیونٹی نے سراہا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ بے شک محمدؐ کی سیرت طیبہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان اور اسلام امن کا پیغام ہیں،ممبر آف پارلیمنٹ و میئر راچڈیل نے یوکے اسلامک مشن کو ایسے پروگرام مساجد میں کروانے پر مبارکباد دی اور علمائے کرام مدینہ مسجد و کمیٹی صدر و سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیا،سیرت محمدؐ کانفرنس11بجے سے لیکر بعد از نماز مغرب بغیر کسی وقفے سے جاری رہی،کانفرنس میں نارتھ زون صدر یوکے اسلامک مشن ضمیر احمد اور صدر مشن یوکے اسلامک مشن سکندر مرزا نے بھی اپنی بے شمار مصروفیات کے باوجود شرکت کی،کانفرنس میں آئے ہوئے تمام نو مسلم و مسلم مہمانوں کا خاص کر ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،میئر و مسز میئر،ہندو و سکھ و عیسائی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،نارتھ زون مانچسٹر سے مولانا محبوب،خالد محمود،سیکرٹری کمیٹی نیلی مسجد ظہیر احسان و یوکے اسلامک مشن کے بیشمار ممبران نے بھرپور شرکت کی،منتظمین و میزبان میں صدر برانچ اشرف ضیائ،عامر ضیائ،یوتھ ناظم نبیل طارق،سیکرٹری افضل شریف،یوتھ اسٹیٹ سعد،خزانچی رانا احسن شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر