مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اینڈریو اسٹیفن سن ایم پی دوبارہ آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چیئرمین منتخب !!
نیلسن ...برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آن پاکستان کے سالانہ اجلاس میں پینڈل سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن کو ایک بار پھر گروپ کا چیئر مین چُن لیا گیا ہے۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت اینڈریو سٹیفنسن اس سے پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گروپ دوعظیم ملکوں کے تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس گروپ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کے مسائل پر بات اور حل کی تجاویز پر غور ہوتا ہے۔پاکستان سے آنے والے راہنماؤں کو ہم بر طانوی پارلیمنٹ میں مدعو کرتے ہیں اور دو نوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوتی ہے اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حلقہ انتخاب میں رہنے والے پاکستانی و کشمیری لوگوں کے مفادات اور دلچسپی کی خاطر کام کرنا ہے اس لئے پاکستان کے حالات اور مسائل کے حوالے سے بھی جو ان لوگوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں سے میرا آگاہ رہنا ضروری ہے پینڈل میں بسنے والے پاکستانی و کشمیریوں نے اینڈریو سٹیفنسن کے دوبارہ گروپ کا چیئر مین بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن ایشائی لوگوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ (رپورٹ: عبداللہ زید)