مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی پرفارمنس کے خلاف اجتماعی خودکشی کی دھمکی
بنگلور: آپ نے ایسی خبریں تو پڑھی یا سنی ہوں گی کہ اداکارہ سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں اور وہ جہاں جاتی ہیں لوگوں کا سیلاب امڈ آتا ہے لیکن لوگ سنی لیونی کے لیے اجتماعی خود کشی کریں گے یہ ذرا کچھ نیا نیا سا ہے۔دراصل بنگلورو میں سنی لیونی نئے سال کے موقع پر سنی نائٹ کے نام سے ایک شو میں پرفارم کرنے والی تھیں لیکن رکشنا ویدک یوا سینا نام کا ایک گروپ سنی کے اس پروگرام کا سخت خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں سنی کا رقص ان کے کلچر پر ایک حملہ ہے اور اس پروگرام کو منسوخ کیا جائے، اگر سنی لیون اس پروگرام میں آئیں تو ہم اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔ اس دوران سنی کے خلاف احتجاج ہوا جس میں ان کے پتلے اور ان کی تصویں بھی جلائی گئیں، غالباً اس طرح کی تنظیمیں سنی کے ماضی کے سبب اس طرح کی مخالفت کرتی ہیں۔ تنظیم کے احتجاج کے باعث سنی لیون کا شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنی لیون کے کسی اشتہار تو کبھی ان کے سٹیج شو کیخلاف وقتاً فوقتاً احتجاج ہوتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی سوا سو کروڑ لوگوں کے ملک سنی لیون بہت مقبول ہیں۔