مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
غزہ: صیہونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید، 160 زخمی ہو گئے
غزہ: ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر کشیدگی کی آگ مسلسل بڑھنے لگی، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ 160 افراد زخمی ہو گئے۔ اسماعیل ہانیہ نے بیت المقدس کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر فلسطینیوں پر فائرنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔ترکی کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے گئے، اناطولیہ کے شہر کونیا میں ریلی کے شرکا سے صدر طیب اردوان نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ترکی اقوام متحدہ میں اسرائیل اور امریکا گٹھ جوڑ کے خلاف قرارداد پیش کرے گا۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شہری بڑی تعدادمیں سڑکوں پر آ گئے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کےخلاف شدید احتجاج کیا۔ ادھر برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا گیا۔ مظاہرین فلسطینی پرچم تھامے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔