مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حق وسچ، قانون کی بالادستی اور اصول پرستی کو ہمیشہ ہی کامیابی ملتی ہے:منور خان نیازی
مانچسٹر: حق وسچ، قانون کی بالادستی اور اصول پرستی کو ہمیشہ ہی کامیابی ملتی ہے ہمارے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پہلے کرکٹ کے میدان میں سخت محنگ ولگن، ایمانداری اور غیرجانبداری سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور بیرون ممالک کمائی دولت پاکستان لاکر حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا پھر سیاست کے میدان میں بغیر اقتدار آئے اصل جمہوری طرزعمل اپنا کر سیاستدانوں کو سیاست میں عبادت کا درجہ کیا ہوتا ہے،عدالت عظمیٰ نے عمران خان کیخلاف اثاثوں کی بے ضابطگیوں کے کیس کو ختم کرکے ان کے حق میں فیصلہ دیکر پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے اور ثابت ہوگیا کہ اب مادر وطن کے اندر عدالتیں طاقتور ہو گئی ہیں مصلحت پسندی اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آنے کا دور گزر چکا ہے، ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے تحریک انصاف کے کارکنان رب کریم کی بارگاہ میں سربسجود ہیں کہ سچ کی فتح ہوئی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی نے عدالت عظمیٰ سے تاریخی فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان میں حقیقی قومی لیڈر صرف عمران خان ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بحال کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے بیرون ممالک بینکوں میں اکائونٹ نہیں ہیں نہ ہی کاروبار ہیں، انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین پر کرپشن کا الزام نہیں ہے صرف جائیداد ظاہر نہ کرنے پر عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دیا جبکہ میاں نوازشریف بمعہ خاندان لوٹ مار کرکے کھربوں روپے باہر لیکر گئے اور اپنی سلطنت قائم کی ہوئی ہے،نارتھ ویسٹ برطانیہ کے تمام عہدیداران وکارکنان قائد عمران خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر