مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان اہل،عدالت عظمیٰ نے ثابت کیا کہ آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں ہو گا:چوہدری یاسر
مانچسٹر : پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ایک سچے محب الوطن کو آئین وقانون کے تحت اہل قرار دے کر ثابت کردیا ہے کہ اب نظریہ ضرورت، دبائو اور آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں ہو گا اس سے پہلے ایسا ہوتا رہا ہے اس پر عدالت عظمیٰ خراج تحسین کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان رہنما چوہدری محمد یاسرنے تاریخی فیصلے کے بعد میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے چند مفاد پرستوں کو شرم آنی چاہئے جو میاں نوازشریف کی نااہلی کو ہمارے قائد عمران خان کے کیس سے جوڑتے تھے پچھلے 35سالوں سے اقتدار اور اپوزیشن میں بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں نے اقتدار کے ناجائز استعمال سے کھربوں روپوں کے گھپلے کرکے عالمی سطح پر اپنی سلطنت قائم کی،پانامہ لیکس نے ان کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کیا جبکہ عمران خان کی تمام دولت منظرعام پر ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام خوش قسمت ہے کہ انہیں عمران خان کی شکل میں ایک سچا محب الوطن، ایماندار اور لوٹ مار سے پاک رہنما ملا ہے اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں چور لٹیرے چاہئیں یا پھر پاک صاف،قانون کی بالادستی،انصاف، اہلیت وقابلیت کا علمبردار رہنما چاہئے، انہوں نے قائدتحریک انصاف عمران خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ومتحرک ہو کر وہ کام کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کے حالات بدلنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر