مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیرت النبیؐ کانفرنس اور میلاد النبیؐ تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیرت النبیؐ کانفرنس اور جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آفیسر فضہ نیازی نے سر انجام دیئے،قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی کریمؐ نے دین اسلام کی ترویج کیلئے ہمیشہ صبر و تحمل،ثابت قدمی اور استقامت سے کام لیا اور انہوں نے ہمیشہ رواداری،دوسرے مذاہب کا احترام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا،آج دنیا بھر میں مسلمان سخت ترین مشکلات کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم اور حضور پاکؐ کی بنیادی تعلیمات سے دوری اختیار کر چکے ہیں امت مسلمہ انتشار کا شکار ہے،مذہب کے نام پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسلام دشمن طاقتیں اپنے مضموم عزائم کی تشکیل کیلئے چند شر پسند عناصر کو خرید کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں وگرنہ مزید نقصان ہو گا،پیارے نبی کریمؐ کی تعلیمات اور بتائے ہوئے راہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزاریں اور دین اسلام کو پھیلانے اور صحیح تصویر کشی غیر مذاہب تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور عملی نمونہ پیش کریں،قاری جاوید اختر چشتی،مولانا غلام ربانی،پاکستان سے آئے ہوئے صاحبزادہ تسلیم اختر صابری،مولانا شاہجہان مدنی،ڈاکٹر فاریہ نے بھی سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور امریکہ پر واضع کردیں کہ بیت المقدس یروشلم مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا شیطانی کھیل ہے جس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں،تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر محمد یونس پرواز کو نصیب ہوا،قاری شاہد محمود اور الحاج شہباز قمر فریدی نے نعتیہ کلام پیش کئے،کاروباری شخصیات مسرت چوہدری،محمد غفار کے علاوہ کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر