مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سعودی حکومت کی کوششوں سے لاکھوں حجاج نےبہتر طریقہ سے حج کامقدس فریضہ انجام دیا:اے بی ایچ
برمنگھم ... برطانیہ میں حجاج کرام کی صحت اور سفر سمیت تمام سہولیات کی مناسب اور بروقت فراہمی کیلئے مصروف عمل ایسوسی ایشن آف حجاج برٹش حجاج نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ حکومت سعودی عرب کی انتھک کوششوں سے اور بہتر انتظامات کی وجہ سے دنیا بھر کے لاکھوں حجاج محفوظ اوربہتر طریقہ سے حج مقدس فریضہ کو سر انجام دے پائے۔ اور پچھلے برسوں کی طرح کوئی سانحہ یا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے والے یہ خوش نصیب اب غلطیوں کوتائیوں اور معاشرتی برائیوں سے دور رہ کر اپنی باقی زندگی معاشرہ میں ایک رول ماڈل کی حیثیت سے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں صرف کریں گے۔ ایسوسی ایشن نے ایسے تمام حجاج جو اس سال فریضہ حج کے انتظامات کے سلسلہ میں کسی قسم کے فراڈ یا استعمال کا شکار ہوئے، ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی لوکل کونسل کے ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے محکمہ یا پولیس کو اپنی شکایت پہنچائیں تاکہ ان کو مدد فراہم ہو اور استحصال کرنے والوں کا احتساب ہوسکے۔ اس کے لئے لوکل کونسلرز اور ممبر آف پارلیمنٹ بھی مدد کرسکتے ہیں۔