مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فحاشی پھیلانے کا الزام، مصری گلوکارہ شائمہ احمد کو 2 سال قید کی سزا
قاہرہ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے فحاشی پھیلانے کے الزام میں 25 سالہ گلوکارہ شائمہ احمد کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ نوجوان گلوکارہ کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے گانے کی ایک ویڈیو مشہور ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو میں گلوکارہ کو نازیبا انداز اختیار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ گلوکارہ شائمہ احمد غیر مہذب فلم نشر کرنے اور فحاشی کو ہوا دینے کے الزامات کا قصوروار پایا گیا ہے۔خیال رہے کہ شائمہ احمد نے ویڈیو نشر ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کچھ ہو گا اور مجھے ہر کسی کی طرف سے اس قدر سخت حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔