مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار کھو چکا :او آئی سی
استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 57 اسلامی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلہ اسرائیل کے دہشت گردی کے اقدام کا تحفہ ہے۔ یہ اخلاقیات کی اقدار کے منافی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے پر جوش خطاب میں امریکہ پر شدید تنقید کی۔ محمود عباس نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا اور رہے گا۔امریکا، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار کھو چکا ہے۔ مستقبل میں بھی سیاسی امن مرحلے میں امریکا کی شمولیت کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ محمود عباس نے کہا کہ جب تک القدس فلسطین کا دارالحکومت نہیں بن جاتا امن کا قیام ناممکن ہے۔