مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ادارہ نور السلام کے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ محمد حسیب مدنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
مانچسٹر:ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ محمد حسیب مدنی کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش ہوئی وہ ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب موجود ہیں،مدینہ منورہ سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد خداوند کریم کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اس پر رب العالمین کی بارگاہ میں سربسجود ہو کر جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس پر مسرت موقع پر والدین،زوجہ محترمہ اور چچا پیر طریقت حضرت پیر محمد مقصود مدنی جو کہ انکے سسر بھی ہیں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انکی خصوصی دعائوں اور وظائف سے رب کریم نے خاص کرم فرمایا،انہوں نے کہا کہ اپنے رب کی بارگاہ میں التجا کرتا ہوں کہ جو لوگ بے اولاد ہیں اور اس نعمت کیلئے ترس رہے ہیں انہیں نیک،صالح اولاد کی نعمت سے نواز دے ’’آمین‘‘۔اس پر مسرت موقع پر حضرت پیر محمد مقصود مدنی نے ننھے منے شہزادے کی تمام خاندان کے افراد اور مریدین،مدنی برادران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور بچے کی صحت و سلامتی،لمبی عمر اور نیک سیرت ہونے کیلئے خصوصی دعا کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر