مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
نیویارک میں ایک بار پھر دہشت گردی، مین ہیٹن بس ٹرمینل پر دھماکا
نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن کے ایک بس ٹرمینل پر دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبریں ہیں کہ پولیس نے دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دھماکا ہوتے ہی سیاحوں اور وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ خوف کے مارے وہاں سے بھاگنا شروع ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کر پائی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھماکے کے بارے میں بریف کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے بڑے ٹرمینلز میں ہوتا ہے، جہاں سے سالانہ 65 ملین افراد سفر کرتے ہیں۔