مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
راچڈیل:اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے صحافت کے پیشہ سے وابستہ افراد کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں ایک عشائیہ دیا،آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد نعتیہ کلام پیش کرنے کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ہوا،نظامت کے فرائض ٹیلی ویژن کی میزبان ثمینہ خان نے سر انجام دیئے،تقریب کے آغاز میں ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے الیکٹرانک میڈیا کے اندر انقلاب آیا ہے انہوں نے ہمیشہ میڈیا اور پریس کلبوں کے درمیان قریبی رابطہ رکھا ہے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا بنیادی حیثیت کا حامل ہے برطانیہ میں صحافی حضرات مشکلات کے باوجود محنت و جانفشانی سے کام کر رہے ہیں،کافی عرصہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے،مصروفیات کی وجہ سے ممکن نہ ہوا،اس تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں،صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں،بحیثیت مہمانان خصوصی میئرآف راچڈیل اور اولڈہم کونسل کونسلر آئن ڈک ورتھ اور کونسلر شاداب قمر نے کہا کہ میڈیا کا کردار موجودہ دور میں معاشرے کیلئے کلیدی کردار کا حامل ہے آئن ڈرک ورتھ نے کہا کہ برطانوی اور پاکستانی میڈیا کو مل کر کام کرنا چاہئے،برطانوی میڈیا معاشرے میں ایشیائی کمیونٹی کا کردار مرکزی حیثیت کا ہے،میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر نے صحافیوں کو مزید سخت محنت سے کام کر کے معاشرے کی اصلاح احوال کیلئے کام کرنا چاہئے،جی جی سی سے منسلک راحیلہ بانو نے کہا کہ آج سے بیس سال پہلے گنے چنے صحافی ہوتے تھے میڈیا کے اندر انقلابی تبدیلیاں اور کافی تعداد میں صحافت سے منسلک افراد کو یہاں دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے،سینئر صحافی اسحاق چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادری سخت مشکلات کا شکار ہے ہر وقت موت کے خطرات سے دو چار ہوتے ہیں ہم ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،برطانیہ کے اندر صحافیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے،شکیل قمر نے صحافتی اقدار اور صحافیوں کی ذمہ داری پر مفصل روشنی ڈالی،ان کے مدلل بیان کو حاضرین نے پوری توجہ کے ساتھ سنا،کمرشل ویلفیئر اتاشی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر شعیب ظفر ہم صحافیوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور مادر وطن کا نام روشن کرنے اور تشخص اجاگر کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،تقریب میں موجود صحافی حضرات کو انکی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے،میئر آف راچڈیل اور اولڈہم کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہوا،مہمانان اور حاضرین کو پر تکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر