مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
لندن:مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم جب سے آئے ہیں ہم دھرنے ہی دیکھتے رہے ہیں اللہ جانے پاکستان میں کیا رواج بن گیا ہے،جو لوگ سیاست کرتے ہیں وہ دھرنے سے کم پر بات ہی نہیں کرتے،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں،ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی ہے اور بہت جلد پاکستان میں وافر مقدار میں بجلی بننا شروع ہو جائے گی،جو لوگ پاکستان میں اندھیرے ختم کر کے اجالا لاتے ہیں ان کو نا اہل کر دیا جاتا ہے،یہ بہت افسوس ناک صورتحال ہے،پاکستان میں ہر بندہ آ کر وزیر اعظم کو پکڑ لیتا ہے کسی اور کو بھی پکڑو یار،روز وزیر اعظم کا گلا دبوچتے ہیں کسی اور کو بھی پکڑنا چاہئے،پاکستان میں گھنائونا مذاق ہو رہا ہے،1999میں مشرف نے ہماری حکومت کو ختم کیا اس مرتبہ عدلیہ نے ہماری حکومت کو ختم کر دیا،اس احتساب کو میں نہیں مانتا اگر میں نے ملک یا قوم کا کوئی پیسہ کھایا ہوتا تو میں مان لیتا،میں نے پیسہ نہیں کھایا میرے خلاف جو ریفرنسز ہیں وہ انتقام پر مبنی ہیں ملک کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اگر میری کسی سے نہیں بنی تو کیا کسی بھی وزیر اعظم کی کسی سے نہیں بنی،قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے آنے والے وقت میں ملک سنبھالا نہیں جائے گا اس کا مجھے بہت افسوس ہے،ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا اب پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے،ہم سے پہلے بھی تو ملک میں دہشتگردی تھی تو اس کا کسی نے نوٹس کیوں نہیں لیا اور اس کا خاتمہ کیوں نہیں کیا،کیا ہم نے ہی سب کچھ کرنا تھا ہم نے اپنا فرض سمجھ کر سب کچھ کیا لیکن مجھے نا اہل کر دیا گیا،کارگل کا معاملہ میں نے اپنے کندھوں پر لے لیا میں وہی ہوں،مجھے سات سال ملک بدر کر دیا گیا مجھے جیل میں قلعے میں رکھا گیا ہتھکڑی لگائی گئی پاکستان میں وزیر اعظم سے یہ سلوک ہو رہا ہے،سب رپورٹس آنی چاہئیں ورنہ انکوائری کرانے کا فائدہ کیا ہے،اگر رپورٹس سامنے نہیں آئی تو پھر کمیشن بنانے کا کیا فائدہ،جھوٹے کیس بنا کر نیب کے حوالے کر دیں اور اوپر جج بٹھا دیں تاکہ یہ لازم ہو کہ نواز شریف کو اب سزا دینی ہی دینی ہے،میں سب کچھ دیکھ رہا ہوں ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے میرا خیال ہے کہ وہ وقت قریب آ رہا ہے جب بہت سے حقائق سامنے آ جائیں گے،عدالتیں دبائو کا شکار ہیں کیا عدالتیں اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ وہ ڈکٹیٹروں سے ہاتھ ملائیں،عوام کو سب چیزوں کو دیکھنا اور سمجھنا چاہئے۔یہ میرا ملک ہے اگر کوئی پاکستان کو جہنم بنانا چاہتا ہے تو ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،پاکستان کو اس دلدل سے باہر نکالیں گے۔