مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہم سب صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی کی قیادت میں متحد ہیں :مسلم کانفرنس برطانیہ
مانچسٹر:آل جموں و کشمیر برطانیہ کی صدارت جب سے چوہدری محمد بشیر رٹوی نے سنبھالی ہے جماعت کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے،وہ برطانیہ بھر میں کارکنان کے ساتھ ہمیشہ بہت زیادہ قریبی رابطہ رکھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر بارے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی جارحیت اور کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح حق خود ارادیت بارے آواز اٹھانے کیلئے کردار ادا کر تے رہتے ہیں انکی سرگرمیوں کو کارکنان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خاں کی سیاسی بالغ نظری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ میں کارکنان کی عزت و احترام کا لحاظ رکھنے،ساتھ لیکر چلنے اور سیاسی طور پر عملاً سرگرم رہنے والے ایک ایسے شخص کو صدر کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں،ان ملے جلے جذبات و احساسات کا اظہار اسحاق صابر،کونسلرز فضل،عظیم جاوید ایڈووکیٹ،اظہر گیلانی،مطلوب چوہدری،اعجاز کالا خان،چوہدری یونس،چوہدری اشفاق،چوہدری زیارب نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے عناصر میں سے بیشتر اب پچھتاتے رہے ہیں لیکن انکو باور کروانا چاہتے ہیں ہم سب چوہدری محمد بشیر رٹوی کی قیادت میں متحد ہیں انکی انتھک محنت سے جماعت عوام میں دوبارہ عروج پا رہی ہے،اس موقع پر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کارکنان و جماعتی عہدیداران کا دلی شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون نے یہ سب کچھ ممکن بنایا وہ مرکزی قیادت اور برطانیہ کے کارکنان کے بھرپور اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور انہیں ہمیشہ تمام امور میں ساتھ لیکر چلیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر